پنڈدادنخاناہم خبریں

ضمنی الیکشن پی پی 27، ن لیگی ایم پی ایز کی پنڈدادنخان آمد، کارکنوں سے ملاقاتیں

پنڈ دادنخان: ضمنی الیکشن پی پی 27 ،مسلم لیگ ن کی ٹیمیں پہنچنا شروع،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،چکوال، ملکوال، خوشاب، سرگودھا،فیصل آباد سے متعدد ایم پی ایز کی پنڈ دادنخان آمد ، کارکنوں کی طرف سے جذبات کا اظہار ،کارکنوں کی طرف سے نوازشریف کو حلقے کے دورے کے مطالبات۔

پنڈ دادنخان آنے والے ایم پی ایز حیران و پریشان، قیادت تک حقائق پہنچانے کے وعدے،مسلم لیگ کی ضلعی تنظیم اور سابقہ ایم پی اے کی وجہ سے شکست ہوئی، ن لیگ سیٹ جیتنے کے لیے پورا زور لگائے، حمزہ شہباز شریف کا پیغام پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 27 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کی ٹیمیں پہنچنا شروع ہو گئیں،گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے وقار چیمہ نے پنڈ دادنخان میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے ملاقات کی اور کارکنوں کے جذبات کو اعلی قیادت تک پہنچے کا وعدہ کیا، اس سے پہلے تنویر اسلم سیتھی، ناصر بوسال، رانا افضل اور سیالکوٹ سے ایم پی ایز دورہ کر چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جنرل الیکشن میں سابقہ ایم پی اے اور ضلعی تنظیم کو ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضمنی الیکشن سے پہلے پنڈ دادنخان کا دورہ کریں جس سے کارکنوں کی حوصلہ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button