کھیوڑہ

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پنڈدادنخان میں خوشحالی بنیاد رکھ دی ہے۔ ملک فیصل عباس

پنڈدادنخان: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جلال پور کندوال نہر کے لیے 33 ارب کے فنڈ جاری کر کے تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کادیر نیہ مطالبہ حل کر کے پورے علاقہ میں خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

یہ گفتگو میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چیئر مین ملک فیصل عباس نے صحافیوں سے کی۔ انھوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کا صدی پرانا مطالبہ تھا کہ ان کو بھی دریائے جہلم سے نہری پانی دیا جائے تاکہ ان کی بنجر زمین سیراب ہو ں۔کیونکہ ہمارا علاقہ بارانی ہے۔ہمارا یہ مطالبہ کئی نسلوں سے جاری تھا۔و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ایم پی اے چوہدری نذر گوندل کی کاوشوں سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے فنڈ جاری کر دئیے ہیں۔

ملک فیصل عباس نے کہا کہ اب دریائے جہلم سے تحصیل پنڈدادنخان کی بارانی اور بنجر زمین بھی سراب ہو گئی۔ اور پوری تحصیل میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو گا۔اس نہر سے کھیوڑہ کے باسیوں کو بھی پانی کی وافر مقدار سپلائی کی جائے گی۔میٹھے پانی سے ہر قسم کی فصل ہو گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مخالف پارٹیاں ہار کے خوف سے پریشان ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ قومی الیکشن مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں شہباز شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔سینٹ کے الیکشن کے بعد دھرنے والوں کو قومی الیکشن میں عوام مسترد کر دیں گے۔ووٹر کو معلوم ہے کہ کس نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی اور کون ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا۔ضلع جہلم میں ماضی کی طرح مسلم لیگ ن کلین سوپ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button