دینہ میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اُڑے

0

دینہ: دینہ میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اُڑے ، کار مالک اپنی فیملی سے ملنے دینہ آیا ہوا تھا جب واپس جانے لگا تو دیکھا کہ کار غائب تھی، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کا رہائشی عبدالصمد طاہر ولد افتخار احمد سکنہ بلال ٹاؤن اپنے رشتہ دارخرم شہزاد ولد پرویز اختر سے ملنے اس کے گھر محلہ نواب پورہ دینہ آیا ہوا تھا اور گاڑی ریلوے گودام کے قریب کھڑی کر کے گھر گیا۔

تقریباً ایک گھنٹے بعد جب واپس آیا تو دیکھا کہ کار نمبری LEB-758 غائب تھی بہت تلاش کیا گیا مگر کچھ پتا نہ چل سکا، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.