دینہاہم خبریں

ضلع جہلم کے عوام کے مسائل کا حل ہم پر فرض ہے۔ بلال اظہر کیانی

دینہ: مسلم لیگ ن کے راہنما بلال اظہر کیانی کی وائس چیئرمین ضلع کونسل جہلم ڈاکٹر بشیر چوہدری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور ان سے علاقائی سیاست اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے راہنما بلال اظہر کیانی دینہ کے نواحی گاؤں گگڑ میں وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جہلم ڈاکٹر بشیر چوہدری کی رہائش گاہ پر ان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اس کے علاوہ علاقائی سیاست اور عوام کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جہلم کے عوام کے مسائل کا حل ہم پر فرض ہے، ہمارا خاندان مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں رہتا ہے، عوام کے دکھ درد میں شامل ہوکر مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے جبکہ ڈاکٹر بشیر چوہدری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button