پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے سینئر صحافی یوسف ناز اور یونس شہباز کی ہمشیرہ انتقال کر گئی، مختلف شخصیات کا اظہار تعزیت

پنڈدادنخان: پروفیسرڈاکٹر یوسف نیئر مرحوم ، ضلع جہلم کے سینئر بزرگ صحافی پاکستان کرسچن رائیٹر گلڈ پنجاب کے صدر یوسف ناز ،ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یونس شہباز جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان، پروفیسر یعقوب فراز مرحوم ،ایسوسی ایشن بار پنڈدادنخان کے نائب صدر شکیل شیراز ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ، ایس او لیگل محکمہ تعلیم شمیر فراز، نوجوان صحافی سلیمان شہباز، رضوان یوسف ،ذیشان یوسف اور عدنان یونس کی پھپھو رضا الہیٰ سے وفات پاگئیں۔ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی معروف تجزیہ کار چوہدری خادم علی مانڈلہ ،اسلام آباد کے سینئر صحافی شاہ خالد خان ،نجی ٹی وی چینل کے بیوروچیف اسلام آباد سلیمان اعوان ،قومی اخبار کے انچارج نمائندگان عامر علی ،ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر ملک غلام ربانی (پنڈی گھیپ) جہلم پریس کلب کے عہدیداران و اراکین اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر ارائیں،الیکٹرانک میڈیا صدر ملک نیئر اعوان،چیئر مین حکیم اختر علی شاہ،چیئر مین ایکشن کمیٹی اسد بخاری،ملک ظہیر اعوان ،مدثر ملک، چوہدری رفیق ،عابد قریشی، اطہر عمران ،خواجہ سہیل سمیت وکلا،سیاسی سماجی و صحافتی تنظیموں نے ضلع جہلم کے بزرگ صحافی یوسف ناز ،سینئر صحافی یونس شہباز ،شکیل شیراز ایڈووکیٹ سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button