جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد متاثر، 2 افراد انتقال کر گئے

جہلم: ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد متاثر، 2 افراد انتقال کر گئے، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1287، اموات 33 اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 1187 ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 7 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس وقت ضلع بھر میں 63 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وارس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 14ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 51655 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1287 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1187 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 33 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 37502 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 793 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 24 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع جہلم میں اب تک 49 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button