جہلم

جعلی و مضر صحت مشروبات کی سرعام فروخت، شہری بچے گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جہلم: جعلی و مضر صحت مشروبات کی سرعام فروخت جاری، شہری بچے گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، شہریوں کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں جعلی و مضر صحت مشروبات کی سرعام فروخت جاری ، بزرگوں سمیت معصوم بچے گلے و پیٹ کی مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، شہر سمیت گردونواح میں مختلف برانڈز کی کمپنیوں کے ملتے جلتے ناموں سے منسوب مشروبات فروخت کرنے والے دکانداروں ، ریڑھی بانوں نے ناقص و غیر معیاری 2 نمبر مشروبات فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف کمپنیوں کے فرنچائزر نے اپنے گوداموں میں اصل مشروبات کے ساتھ 2 نمبر مشروبات بھی اسٹاک کررکھے ہیں اس طرح مشروبات سپلائی کرتے وقت اصل کے ساتھ 2 نمبر انتہائی ناقص ومضر صحت مشروبات بھی دکانداروں کو فروخت کردئیے جاتے ہیں جس سے کمپنیوں کے ڈیلرز کو خاصا منافع حاصل ہو جاتا ہے جبکہ ناقص وغیر معیاری مشروبات استعمال کرنے والے بزرگ ، خواتین بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری مشروبات کی فروخت کرنے والے فرنچائزر کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں اور دکانوں پر 2نمبر مشروبات فروخت کرنے والے دکانداروں پر مقدمات کے ساتھ ساتھ ان کی دکانیں سیل کروائی جائیں تاکہ شہری موزی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button