ماسٹر صداقت علی، رفاقت علی برادران کے والد گرامی لہراسب خان انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ڈھوک جبہ ، ماسٹر صداقت علی ، رفاقت علی برادران کے والد گرامی لہراسب خان انتقال کر گئے ۔مرحوم کی عمر 76برس تھی دوران حیات پاکستان آرمی میں ملازمت کی 1965ء اور 1971ء کی پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا ۔
بعد ازاں پاکستان سٹیل ملز کراچی میں بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ،تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کی امامت خطیب جامع مسجد غوثیہ جبہ ماسٹر نذیر حسین نے کی۔
نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کرام اور سیاسی سماجی شخصیات شامل تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.