جہلماہم خبریں

نااہل حکومت نے غریبوں سے روٹی کا نوالا تک چھین لیا۔ چوہدری ندیم خادم

جہلم (عبدالرحمٰن گجر) حکومتی پارٹی عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے، عوام حکومتی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں، نااہل حکومت نے غریبوں سے روٹی کا نوالا تک چھین لیا، شدید مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں حکومتی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ کل اتنی بڑی کال کے باوجود ریلی میں 50 بندے بھی اکھٹے نہ ہو سکے اور یہی حکومتی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ نااہل حکومت نے غریبوں سے روٹی کا نوالا تک چھین لیا، شدید مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور حکومت سے نجات چاہتے ہیں، ہم بھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا کوئی بھی کام ایسا نہیں جو غریبوں کے دکھوں کا مداوا کرسکے۔ نئے ترقیاتی منصوبے اب ایک حسین خواب بن کر رہ گئے ہیں، حکمرانوں نے حالات اتنے خراب کر دیے ہیں کہ مسائل میں گھری عوام اب ترقیاتی کاموں پر چیخنے کے بجائے دو وقت کی روٹی کی تگ ودو میں لگ گئی ہے۔

چوہدری ندیم خادم نے مزید کہا کہ حالات کا سلیکٹڈ اور سیلیکٹرز کے خلاف اچانک پلٹا کھا جانا انہی غریب اور مجبور لوگوں کی بد دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ غریب، مجبور اور مظلوم کی بددعا اللہ تعالی کا عرش ہلا دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button