سول ہسپتال جہلم کے سینکڑوں کلاس فور ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم، گھروں میں فاقے

0

جہلم: سول ہسپتال کے سینکڑوں کلاس فور ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم، گھروں میں فاقے، قرض داروں کے بوجھ دب گئے ، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سو ل ہسپتال جہلم میں تعینات سینکڑوں کلاس فور کے ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ماہانہ صرف پندرہ ہزار روپے پر کام کرنے والے یہ غریب ملازمین تنخواہوں کی بندش کے باعث سخت اذیت کا شکار ہیں کئی ملازمین کے گھر فاقے چل رہے ہیں۔

بعض ملازمین گزشتہ دو تین ماہ سے قرض لے کر گزارہ کررہے تھے اب وہ بھی قرض خواہوں سے چھپتے پھرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہسپتال کے اندر صفائی، سیوریج، مالی کے کام یہ ملازمین ہی کرتے ہیں اور ان کو معمول کے آٹھ گھنٹے کے علاوہ بھی کئی مرتبہ کام کرنا پڑتا ہے لیکن تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے یہ بھوکے مر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی بندش کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی، ہمارے پاس پیسے ہو ں تو ہم فوری ادا کردیں ، ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.