دینہاہم خبریں

دینہ کے مین بازار میں 18 سالہ نوجوان قتل

دینہ میں 18 سالہ نوجوان قتل ، میرے بیٹے کو نامعلوم وجو ہات پر نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے مجھے انصاف چاہئے ، مقتول کے والد محمد اعظم نے پولیس کو بیان ، پولیس تھانہ دینہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد اعظم ولد محمد مسلم قوم انصاری ساکن گلی پٹواریاں دینہ نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں تین چار سال سے ریڑھی لگارہاہوں میرابیٹا محتشم علی عمر 18سال تقریباً ایک سال سے شفیق ٹریڈرز مین بازار پر کام کر رہا تھا گزشتہ روز میرا بیٹا حسب معمول اپنے گھر سے کام کے سلسلہ میں شفیق ٹریڈرز پر گیا اور میں اپنے کام پر منگلا روڈ دینہ چلا گیا۔

محمد اعظم نے بتایا کہ سوا چار بجے کے قریب ایک آدمی محمد جمیل میرے پاس آیاا ور اطلاع دی کہ آپ کے بیٹے محتشم علی کی طبیعت خراب ہے آپ جلدی سے میرے ساتھ دوکان پر چلو میں دوڑتے ہوئے شفیق ٹریڈرز پر پہنچا تو دیکھا کہ میرا بیٹا کرسی کے اوپر بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھا اس وقت دوکان کے کاؤنٹر پر عزیز شفیق ساکن قائد اعظم ٹاؤن جبکہ عاطف محمود سکنہ محلہ شیخاں اوپر گودام میں موجود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں پسرم کو اٹھا کر کلینک لے گیا جہاں ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ گلے پر پھندے کا نشان ہے میرے بیٹے کو نامعلوم وجوہات پر نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے تاہم مجھے عزیز شفیق اور عاطف محمود پر شبہ ہے استدا ہے کہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے داد رسی کی جائے ۔

بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کیا ، پوسٹمارٹم کے بعد پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ مرزا وقاص نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے قبضہ میں لے لئے گئے بہت جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button