جہلم

الیکشن کمیشن کی ستمبر میں پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کی ہدایات

جہلم: الیکشن کمیشن کی طرف سے ستمبر میں پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کی ہدایات اور حکومت پنجاب کی طرف سے اس پر عمل درآمد کے اعلان کے بعد ضلع بھر کے سیاسی ڈیروں پر رونقیں بحال ہونے لگیں۔

ویلج کونسل اور پٹوار حلقوں میں لیبر ہڈ کونسلز کو فعال بنانے ،میونسپل کارپوریشن ،تحصیل کونسلز اور ٹاؤن کونسلز کے متوقع انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ناراض کارکنوں اور برادری کے روٹھے ہوئے افراد وخاندانوں اور دیگر گروپس کو منانے کیلئے جتن شروع کر دیئے ہیں۔

الیکشن کے مواقع پر ‘‘کرامات’’ دکھانے والے جوڑ توڑ کے ماہرین کی زیر نگرانی کمیٹیاں بھی تشکیل دینے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جانے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی اور سیاسی کھلاڑیوں نے بھی لنگوٹ کسنے شروع کر دیئے ہیں ۔ مختلف سیاسی شخصیات وبرادریوں کے دھڑوں کے قائدین بھی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے لہجوں کو شیریں بنا کر ‘‘کمندیں’’ پھینکنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ اگلے چند ماہ میں سیاسی سرگرمیاں مزید عروج پر پہنچیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button