دینہاہم خبریں

دینہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،ٹرک کی زد میں آ کر 12 ویں کلاس کا طالب علم جاں بحق

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،ٹرک کی زد میں آکر19سالہ 12ویں کلاس کا طالب علم جاں بحق،ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا ،پولیس تھا نہ دینہ نے گاڑی تحویل میں لے کر رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دینہ کے نواحی علاقہ افغان آباد کا رہائشی نوجوان توقیر احمد ولد جہانگیر حسین جی ٹی روڈ بائی پاس کے سامنے گورنمنٹ ڈگری کالج جانے کے لئے کھڑا کہ بس کو روکنے کے لئے آگے بڑھا اور لوڈر ٹرک نمبری 786 ASTB-کی زد میں آگیا جس سے 19سالہ12ویں کلاس کا طالب علم توقیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان پوری طرح مسخ ہو گیا ،ریسکیو 1122نے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا، پولیس تھانہ دینہ نے ٹرک کو تحویل میں لے کر رپورٹ درج کر لی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button