جہلماہم خبریں

ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 119 سے زائد سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

جہلم: پراونشل ہائی وے کے 20، پراونشل بلڈنگز کے 23،لوکل گورنمنٹ کا ایک، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 12، اریگیشن کے 2، سمال ڈیم ایک، سپورٹس کے 3، ٹورازم کا ایک، اثار قدیمہ کے 2 جاری منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔ پہلے سے جاری 55 منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ، جبکہ مجوئی طور پر اے ڈی پی کی سکیموں کے تحت 119 پروجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹو سی ایم انوار کھرل کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد، پارلیمانی سیکریٹری و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی اور اعلیٰ کوالٹی میٹریل کا استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ ایکسینز کو اہداف کے مطابق کام مکمل کرنے کی ہدیت دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ر فنانس ربنواز منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،سی او ایجوکیشن محمد معاروف، اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر محمد ثاقب، ایکسئن روڈز،بلڈنگ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے علاوہ ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال،چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 119 سے زائد سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ جہلم کے تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا چکا ہے ۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاحی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل نہایت اہم ہے اس مقصد کیلئے عوامی نمائندے اور سرکاری افسران باہم کوآرڈینشین سے کام کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button