پڑی درویزہ

پڑی درویزہ میں ایم پی اے اور تحصیل کونسل کی گرانٹ سے گلیوں کے منصوبے مکمل، پہلا بورڈ آویزاں کر دیا گیا

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ پڑی درویزہ میں ایم پی اے اور تحصیل کونسل کی گرانٹ سے گلیوں کے منصوبے مکمل ، پہلا بورڈ آویزاں کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25سوہاوہ راجہ یاور کمال کی تجویز پر تحصیل کونسل سوہاوہ کے فنڈ 2020-21سے مبلغ 10لاکھ روپے کی گرانٹ سے گلیوں کی تعمیر مکمل ہو گئی ۔

یاد رہے کہ ان منصوبوں کی منظوری اور تکمیل میں سماجی کارکنان پر مشتمل تنظیم تحریک ترقی پڑی درویزہ کا مرکزی کردار رہا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 17سال کے طویل وقفہ کے بعد پہلی مرتبہ موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال کے سالانہ ترقیاتی فنڈز اور تحصیل کونسل سوہاوہ کی گرانٹ سے اس وقت تک کم از کم 30لاکھ روپے کے گلیوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔

تحصیل کونسل سوہاوہ کی ترقیاتی گرانٹ سے مکمل ہونے والی گلیوں میں سے بڑی گلی کے سامنے تحریک ترقی پڑی درویزہ کے اراکین نے پہلا بورڈ آویزاں کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ ان معزز اراکین میں شاہد نصیب مغل ، مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود، ماسٹر محمد اکرم، حاجی امیر زمان ، ملک محمد شفیق ، اور طالب حسین زر گر شامل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button