جہلم

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم ولادت جوش و جذبے سے منایا گیا

جہلم: بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم ولادت قومی جوش و جذبے سے منایا گیا، ضلع بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔
برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کرنے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔
بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر ضلع بھر کے تمام بڑے و چھوٹے قصوبوں، دیہاتوں سمیت شہر میں سرکاری و غیر سرکاری طور پر خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button