للِہ سے جہلم ڈبل روڈ ضلع جہلم کی عوام کی زندگیاں بدل دے گا، فواد چوہدری

0

جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ للِہ سے جہلم ڈبل روڈ وہاں کے عوام کی زندگیاں بدل دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ للِہ سے جہلم بننے والا ڈبل روڈ بہت اہم تھا اور یہ قومی اسمبلی کی نشست 67 کے عوام کی زندگیاں بدل دے گا۔


فواد چوہدری نے ڈبل روڈ کے حوالے سے کہا کہ نہ صرف جہلم کی عوام بلکہ اسٹرٹیجک حوالے سے بھی موٹروے کو جی ٹی روڈ سے منسلک کرنا بھی بہت اہم تھا۔

فواد چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نے اس منصوبے کی اہمیت کو سمجھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.