جہلماہم خبریں

تحریک انصاف بھی انصاف نہ لاسکی، سرکاری محکموں میں تقرر و تبادلے ممبران اسمبلی کی مرضی سے مشروط

جہلم: تحریک انصاف بھی انصاف نہ لاسکی، سرکاری محکموں میں تقرر و تبادلے ممبران اسمبلی کی مرضی سے مشروط، افسران بے بس ، شہریوں کی شدید تنقید۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں تحریک انصاف کی کلین سویپ کے بعد شہریوں کو امید لگ گئی تھی کہ اب سرکاری کام میرٹ پر ہوں گے لیکن گزشتہ دور حکومت کی طرح اب سرکاری دفاتر پر ممبران اسمبلی کا اثر و رسوخ کم نہیں ہو سکا اور شہر کے تمام تر محکمہ جات میں تقرر و تبادلوں کے لئے ممبران قومی اسمبلی کے پاس حاضری دینا لازمی ہے۔
محکمہ تعلیم جہلم میں ایک کرپٹ ہیڈ کلرک کو تمام تر تبادلوں ، تقرریوں کا اختیار سونپا گیا ہے جو روپے پیسے کے لین دین، سرکاری ٹیچر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے جرائم میں کئی مقدمہ میں نامزد ہے اور جیل بھی کاٹ چکا ہے ۔
محکمہ تعلیم کے ڈی او ، ای ڈی اوز تک اس سیاسی پشت پناہی کے حامل کلرک کے سامنے بے بس ہیں اسی طرح دیگر محکمہ جات میں ٹاوٹوں کو مکمل بادشاہی اختیارات دے کر سرکاری افسران کو مفلوج کر دیا گیاہے جس سے نہ صرف میرٹ کا بیڑہ غر ق ہو چکا ہے بلکہ شہریوں کو حکومت سے وابستہ امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کام تو سابق دور میں بھی چلتے ہیں اگر اب بھی یہی کچھ ہونا ہے توتبدیلی کہاں ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button