معروف سماجی شخصیت حافظ محمد رفیق کی ڈویثرنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ سے ملاقات

0

دینہ: معروف سماجی شخصیت حافظ محمد رفیق کی ڈویثرنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ سے ملاقات ،ملاقات میں دینہ ریلوے سٹا پز کی بحالی کے لئے زور دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی معروف سماجی شخصیت حافظ محمد رفیق نے ڈویثرنل سپریٹینڈنٹ ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ سے ان کے دفترمیں ملاقات کی ملاقات کے دوران تحصیل دینہ ریلوے سٹیشن کے لئے تحریری درخواست دی جس میں عوامی ایکسپریس کے علاوہ ریل کار نمبری 104,103 لاہور کے سٹاپز کی منظوری پر زور دیا تاکہ تحصیل دینہ کی عوام کو لاہور اور پشاور ،رائیونڈ ،اوکاڑہ ،ساہیوال کے علاوہ کراچی جانے کے لئے ریل کار کی سفری ضروریات اور سہولت میسر آ سکے۔

ملاقات کے بعد حافظ محمد رفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلد از جلد سٹاپز کی منظوری ہو جائے سید منور حسین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اس سلسلہ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے بھی بہت جلد ملاقات کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.