سوہاوہ

جشن یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان

سوہاوہ: 14 اگست کا دن قربانیوں کی ثمر ہے ،جشن یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ،دہ اگست کا دن ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب خان نے صدر سوہاوہ پریس کلب احسن وحید جنرل سیکرٹری یاسر فہمید سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن شایان شان طریقے سے منایا جائیگا اور اور اپنی آنے والی نسلوں اور نوجوانوں کو یہ بتانا ہوگا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر حاصل کیا ہے اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں یک جان ہو کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس وطن کی مٹی زرخیز ہے ۔ آج کا دن ہمارے لئے فخر کا دن ہے کہ چودہ اگست کو ایک آزاد اسلامی فلاحی ریاست وجود میں آئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button