جہلم

پاکستان میں تارکین وطن کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی

جہلم: بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، تارکین وطن ملک کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینو)ڈاکٹر آفاق وزیر، تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنر ز ، ڈائریکٹر ایف سی او پی واجد چوہدری، ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ ساتھ اوپی سی سائلین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارے ملک کا حصہ ہیں اور بیرون ممالک زندگی گزارنے والوں کے مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تارکین وطن کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، آج کے اجلاس میں 20 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے بیشترکو اس فورم کے ذریعے مختلف محکموں کی کاوشوں سے متاثرین کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے ، اجلاس میں 8شکایات محکمہ پولیس کو ریفر کی گئی اور ہدایت دی کے میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد مسائل کو حل کروایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدائت دی کے اپنی اپنی تحصیلوںکے کیسز کو میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد مسائل کو حل کروایا جائے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایف سی او پی واجد چوہدری اور ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالدنے اجلاس میں کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی جائیداد کی خرید و فروخت کرتے ہوئے احتیاط برتیں اور معاملات کو تحریری شکل میں ریکارڈ کے طور پر اپنے پاس رکھیں تا کہ فراڈ اور غیر قانونی قبضہ کی صورت میں قانونی ثبوت کے طور پر ان کے پاس محفوظ ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button