جہلماہم خبریں

عوام الناس کی خدمت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس خدمت مرکز جہلم کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر محمد ابراہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل،STWمحمد عدنان اور انچارج خدمت مرکز جہلم بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس خدمت مرکز پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز کا مقصد لوگوں کی پولیس کے ساتھ وابستہ سرکاری امور کے سلسلہ میں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم دوران وزٹ خدمت مرکز جہلم میں عوام الناس کے بیٹھنے اور پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں ،عوام الناس کی خدمت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button