دینہ میں قتل ہونے والے تینوں بھائی سپرد خاک، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

0

دینہ: نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں جاں بحق ہونیوالے 3بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت ،علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ،مقتولین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈوماں میں گھریلوں رنجش کی بناء پر داماد عامر شہزاد ولد محمد ضمیر نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے سسر اور تین سالوں کو شدید زخمی کر دیا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین سگھے بھائی مدثر رزاق،فیض السلا م ،مبشررزاق جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ان کا والد محمد رزاق ولد محمد اشرف سکنہ پنڈی بوڑا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

بدھ کے روز تینوں مقتولین بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ پیر سید حسنات حسین شاہ نے پڑھائی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی ،تینوں بھائیوں کی میتیں جب گھر سے اُٹھیں تو کہرام مچ گیا ،علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔

نماز جنازہ کے بعد تینوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ، پولیس تھانہ منگلا نے ایک ملزم ضمیر کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے بیٹے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.