پنڈدادنخاناہم خبریں

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27؛ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے راجہ شاہنواز کی حمایت کا اعلان کر دیا

پنڈدادنخان: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پی پی 27 جہلم میں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ شاہنواز کی حمایت کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ضمنی الیکشن پی پی 27 جہلم میں حمایت کی درخواست کی تھی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین بھر پور کردار ادا کریگی،ہماری کوشش ہوگی ملک میں برسوں سے اقتدار پر قابض کرپٹ مافیا کو ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن کی طرح کارکنان ضمنی الیکشن میں بھی اپنا بھرپور حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اشرافیہ کا راستہ روک کر محب وطن اور باصلاحیت افراد کو کامیاب کروانے میں کردار ادا کرے، ضلع جہلم کے غیور عوام اس ضمنی انتخابات میں راجہ شاہنواز امیدوار پی پی 27 کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ اس ضمنی الیکشن میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے اور کرپٹ مافیا کیخلاف ملکی سلامتی کے جدو جہد میں اپنا حصہ ڈالیں،انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب عوامی وسائل پر شب خون مارنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button