جہلم

محکمہ صحت جہلم کے ملازمین کیلئے بنائے جانے والے کوارٹرز کھنڈرات میں تبدیل

جہلم: محکمہ صحت کے ملازمین کے لئے بنائے جانے والے کوارٹرز متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے ۔

کوارٹرز کی آرائش تو دور کی بات ضروری مرمت تک کئے جانے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی ان سرکاری کوارٹروں کی دیواروں پر دراڑیں اور سیم نمودار ہو چکی ہیں جبکہ ان میں صفائی سمیت سٹریٹ لائٹس کا نظام بھی بوسیدہ ہو چکا ہے کوارٹروں سے ملحقہ صحن بھی گندگی کے باعث جنگلوں کی منظر کشی کررہے ہیں ، سیکورٹی کا بھی خاطر خواہ نظام نہیں ،جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی کالونیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

صحافیوں کو سروے کے دوران سرکاری کالونیوں میں مقیم محکمہ صحت کے ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملازمین کے لئے بنائے گئے کوارٹرز میں پچھلے کئی برسوںسے رنگ و روغن نہیں کرایا گیا، بجلی کے میٹرز بھی غیر محفوظ ہیں ، بجلی کے ننگے تاروں کے باعث کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے ۔

صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ سروں پر منڈلاتا رہتا ہے ، مکینوں نے ارباب اختیار سے سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و مرمت کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button