کھیوڑہ میں رسیدی ٹکٹ نایاب ہوگئے، بڑے صنعتی اور معدنی کا روباری حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا

0

کھیوڑہ: شہرکھیوڑہ کافی عرصہ سے رسیدی ٹکٹ نایاب ہوگئے ، بڑے صنعتی اور معدنی کا روباری حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا، کھیوڑہ کے ڈاکخانہ سے رسیدی ٹکٹ نہ ملنے کے باعث مجبوری کے تحت دوسرے شہروں سے ٹکٹ منگوانا پڑتے ہیں جبکہ بار بار پوسٹ ماسٹر کی توجہ اس مسئلہ سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن موصوف کہتے ہیں میں کیا کر سکتا ہوں؟،کاروباری حلقوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ اور تحصیل پنڈدادنخان کے ڈاکخانوں میں رسیدی ٹکٹوں کی کمی کے باعث کاروباری حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تحصیل پنڈدادنخان میں بڑی چھوٹی فیکٹریوں کی وجہ سے مزدور طبقہ کی بڑی تعداد ہے اور کاروباری حلقے نے ہر ماہ مزدورں کو تنخواہ کی ادائیگی رسیدی ٹکٹوں پر کرنی ہوتی ہے۔

کھیوڑہ پنڈدادنخان کے ڈاکخانوں سے رسیدی ٹکٹ نہ ملنے کے باعث کاروباری حلقوں کو مجبوری کے تحت دوسرے شہروں سے ٹکٹ منگوانا پڑتے ہیں جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کھیوڑہ شہر کے پوسٹ آفس میں کافی عرصہ سے رسیدی ٹکٹ نایاب ہیں لیکن پوسٹ ماسٹر نے آج تک اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔

عوامی سماجی و کاروباری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ کھیوڑہ اور پنڈدادنخان کے ڈاکخانوں میں 2اور 4روپے والے رسیدی ٹکٹوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.