دینہاہم خبریں

قلعہ روہتاس میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجر کاری مہم، ایک ہزار پودے لگائے گئے

دینہ (عادل چوہدری+ چوہدری سہیل عزیز) قلعہ روہتاس میں محکمہ جنگلات اور آثار قدیمہ کے تعاون سے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجر کاری مہم،ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی تھے،ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ نے اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی قلعہ روہتاس میں محکمہ جنگلات اور محکمہ آثار قدیمہ کے اشتراک سے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجر کاری کی گئی ۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ، ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، سبرینہ جاوید، چوہدری فیصل ایڈووکیٹ، ڈی پی او جہلم سید مصطفی تنویر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد ربنواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ، اے سی دینہ شہزاد محبوب، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس، ایس دی ایف او سدھیر مغل، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران،سماجی کارکن ملک محمد محمود، سماجی کارکن توصیف بیگ نے پودے لگا کر کیا۔

محکمہ جنگلات جہلم اور اثار قدیمہ کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں 1000 سے زائد پودے لگائے گئے جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول روہتاس کی طالبات نے بھی پودے لگائے۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ نے تقریب کی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر شجرکاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے متعدد پھلدار پودے لگائیے گئے ۔

طالبات و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ اور ممبران صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنارہی ہے تو ہمیں بھی شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے یہ پودے زندگی کے ضامن ہیں اور یہی پودے اکسیجن فراہم کرتے ہیں،ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت 6 لاکھ پودوں کی بجاے 50 لاکھ پودے لگانے کے لئے حکومت پنجاب کو سمری بھجوائی جا رہی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ شہر شہر گاوں گاوں پودے لگا کر گرین پاکستان مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ، اس کے لیے تمام طلبہ ایک ایک درخت لگائیں۔آنے والے وقتوں میں یہ درخت نہ صرف انسانوں کے لیے مفید رہیں گے بلکہ ایک خوبصورت مسکن کا کام دیں گے ۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے کہا کہ جہلم میں شجرکاری مہم کو جاری رکھنا ہماری ترجیح اول میں شامل ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے لئے عظیم شہریوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button