جہلم

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ، سبزیوں اور فروٹ کے ریٹس کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سبزیوں، فروٹ کے ریٹس کا جائزہ لیا  دوکانداروں کی جانب سے آویزاں کی گئی لسٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ  بولی کے عمل کا تفصیلی  معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ہدایت دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیلامی کے بغیر کوئی بھی سبزی یا فروٹ فروخت نہیں ہوگا،حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گزشتہ چند روز میں کی گئی کارروایوں کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ مناسب ہوئے ہیں شکایات کی صورت میں عوام کے لئے افسران کے دروازے کھلے ہیں ۔
ڈی سی اور ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر ، پیاز، ٹماٹر، آلو، سیب، کیلا اور دیگر پھلوں سبزیو ں کی قیمتوں میں آنے والی نمایاں کمی کرنے کی ہدایت دی۔
سبزی و پھل منڈی جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خود ٹماٹروں و دیگر سبزیوں سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی اور بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جائز منافع کی حوصلہ افزائی اور ناجائز منافع خوری کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کرنے سے بہتری آئی ہے اور اچانک دوروں کو جاری رکھا جائیگا الصباح دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ۔
ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ سبزی منڈی میں کوئی بھی چیزبغیر نیلامی کے عمل سے فروخت نہیں کی جائیگی اور تمام دکاندار اپنی اپنی دکانوں پر نرخ نامے آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button