ضلع جہلم میں 12روزہ انسداد خسرہ مہم 15 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب اعوان

ضلع جہلم میں انسداد خسرہ مہم کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال

0

جہلم: ضلع جہلم میں 12روزہ انسداد خسرہ مہم 15اکتوبر سے شروع ہوگی جس کے دوران ضلع بھر کے 6ماہ سے 7سال تک کی عمر کے 01 لاکھ 95 ہزار 571 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان کی صدارت میں ہونیوالے انسداد خسرہ مہم کے پیشگی انتظامات بارے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ۔ جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر میاں مظہر حیات، صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمان، ڈی ایس پی ( ایچ کیو) شاہد صدیق، سی ای او ایجوکیشن محمد طاہر، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ‘نمائندہ ڈبلیو ایچ او، سوشل ویلفیئر، ریسکیو 1122سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ موذی مرض خسر ہ کا جڑ سے خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس لیے محکمہ صحت کے افسران انسداد خسرہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائیں جبکہ ضلع بھر کے تمام سرکاری محکمہ جات اس قومی مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔ انہو ں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں ۔

سی ا ی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ ضلع جہلم میں انسداد خسرہ مہم کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں او راس مہم میں محکمہ صحت کی 68 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹیم اسسٹنٹ اور سوشل موبلائزر کی ٹریننگ مکمل کرادی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.