دینہاہم خبریں

دینہ میں مسافر بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کھائی میں جا گری، 10 مسافر زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مسافروں سے بھری بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 10 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداددی اور بعض کو ہسپتال منتقل کیا ،اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس او ر پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز راولپنڈی سے سیالکوٹ جانے والی مسافروں سے بھری بس نمبری BSA-355 جب دینہ نو گزہ دربار کے قریب پہنچی تو اچانک سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس سے بس میں سوار 10افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور بعض زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،موٹر وے پولیس او ر پولیس تھانہ دینہ بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button