جہلماہم خبریں

کورونا لاک ڈاؤن؛ ضلع جہلم میں حجام اور درزیوں کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤپرویزاخترنے کہاہے کہ کورونا سے بچاؤ کاواحدحل احتیاط ہے،حکومتی احکامات کی روشنی میں لاک ڈاؤن کیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق حجام اور درزیوں کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہادرزیوں اور حجام کے کاروبار سے وابستہ افرادکی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو اجازت کے لیے لیٹر لکھا لیکن انہوں نے حجام اور درزیوں کی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

راؤپرویز اختر نے کہا کورونا جیسی مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو احساس ذمہ داری نبھانا ہو گا کاروبار بھی اسی صورت ہو گا جب زندگی ہو گی اس مہلک وباسے متاثر ہو کر ہمارے اپنے ہم سے جدا ہو گئے،انشاء اللہ احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم جلد کورونا کو شکست دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button