دینہ کی معروف شخصیت عدنان بیگ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

0

دینہ: دینہ کی معروف شخصیت عدنان بیگ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ،کاروباری ،صحافیوں کے علاوہ شہر کی کثیر تعداد کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی معروف شخصیت مرزا عدنان بیگ ،حاجی مقصود بیگ ،حاجی نعیم اقبال کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز نیا محلہ مجاہد سٹریٹ میں وفات پا گئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ،کاروباری ،سماجی ،صحافیوں کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں معروف صحافی رضوان سیٹھی اور سہیل انجم قریشی نے مرزا عدنان بیگ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی درجات بلندی کے لئے دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.