ٹوبھہ میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خودسوزی کرنے والی خاتون چل بسی

0

پنڈدادنخان: نواحی قصبہ ٹوبھہ میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خودسوزی کرنے والی خاتون چل بسی،خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ 60 فیصد تک جل گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ ٹوبھہ کی رہائشی 27سالہ نورین جو کہ دو بچوں کی ماں ہے نے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔

زیادہ جل جانے کی وجہ سے وہ خالق حقیقی سے جا ملی۔خودکشی کی وجہ گھریلو حالات کی وجہ سے خاوند کے ساتھ جھگڑ ا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.