جہلم

تعلیم و تربیت سے تہذیب آتی ہے اور تہذیب یافتہ قوم کو کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت سے تہذیب آتی ہے اور تہذیب یافتہ قوم کو کوئی غلام نہیں بنا سکتا ، دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے نونہال سچائی کو زندگی کا مشن بنائیں ، آج کے طلباء خوش قسمت ہیں جنہوں نے ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک پاکستان میں جنم لیا، اب اسکی حفاظت نونہالوں کے علم سے وابسطہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی تعلیمی ادارے میں نونہال طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کا اصل مقابلہ ملک دشمن عناصر کی سوچ سے ہے جس کا مقابلہ علم و عقل سے ہی کیا جاسکتا ہے ، علم کی طاقت سے ہی ملک سمیت پوری دنیا بھر میں امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کا محل جگمگاتا رہے ، اس کے لئے طلباء کو علم کے چراغ روشن کرنا ہونگے ، ظلمت کے اندھیرے خود بخود ختم ہو جائیں گے ۔ ظلمت کا اندھیرا لڑائی جھگڑے میں نہیں علم کی شمع روشن کرنے سے ختم ہوگا ۔ اسلامی تعلیمات سے ہم دنیاء و آخرت سنوار سکتے ہیں ۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ نونہال بچوں کا ذہن اس تختی کی مانند ہوتا ہے جس پر جو کچھ تحریر کیا جائے، ہمیشہ کیلئے اس پر ثبت ہو جاتا ہے اگر بچوں کو ابتداء سے حب ِ قرآن و پاکستان کی تعلیمات سے بہرا ورکیا جائے تو بچہ بڑا ہو کر شریعت کی سرحدوں کا پہرے دار بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button