پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقہ تھل میں پینے کے پانی کا بحران، احتجاج ایک ہفتہ کے لیے موخر کر دیا گیا

پنڈدادنخان کے علاقہ تھل میں پینے کے پانی کا بحران، اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی، احتجاج ایک ہفتہ کے لیے موخر کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، چوہدری فیصل فرید کے شکر گزار ہیں جن کی خصوصی کاوشوں سے کمشنر راولپنڈی نے 35 لاکھ روپے پائپ لائن کی مرمت کے لیے جاری کیے۔ پیر سید منشا عباس بخاری

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھل میں پینے کے پانی کے مسئلہ پر 25 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو ہونے والا احتجاج ایک ہفتہ کے لیے موخر کر دیا گیا۔ معروف سماجی شخصیت پیر سید منشا عباس بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج ڈی سی جہلم، اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا کی مسئلہ کے فوری حال کی یقین دہانی کے باعث موخر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور ایڈیشنل ایڈووکٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید کے شکر گزار ہیں جن کی خصوصی کاوشوں سے کمشنر راولپنڈی نے پائپ لائن کی فوری مرمت کے لیے 35 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا نے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی ہدایت پر نرومی ڈھن کا دورہ کیا اور متاثرہ سپلائی لائن کا معائنہ کیا، اسسنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا نے ڈھڈی تھل میں معروف سماجی شخصیت پیر سید منشا عباس بخاری سے ملاقات کی جہاں پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلہ کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے اور تمام وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں۔ ڈھڈی تھل میں ہونے والی ملاقات کے بعد اتفاق رائے سے جمۃ المبارک کو ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button