جہلم فورم اور مرہم فاؤنڈیشن دینہ کے زیر اہتمام دینہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

0

دینہ میں فری آئی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے اور مریضوں کی بہت بڑی تعداداس کیمپ میں فری چیک اپ فری ادویات فری عینکیں دی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرہم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دینہ میں فری آئی کیمپ کا آغاز ہو گیا ، جس میں مریضو ں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت، جس میں ادویات عینکیں ، لیزر آپریشن اور مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔

عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ سہولتیں غریبوں کے لیے نایاب ہیں ، صحت سے بڑی کوئی چیز نہیں اورہم بلا ججھک بلا معاوضہ فری چیک کروارہے ہیں ، اور دوائیاں بھی وصول کر رہے ہیں، نیز آنکھوں کے آپریشن ،نظر اور دیگر امراض کا علاج بھی یقینی ہے ۔

یہ کیمپ جہلم فورم اور مرہم فاونڈیشن کے زیرانتظام لگایا گیا ہے۔

کیمپ کے آرگنائزر نعمان سعید مغل صدر جہلم فورم برمنگھم اور چیئرمین مرہم فاونڈیشن دینہ کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی عوامی سہولیات صحت اور تندرستی کے حوالہ سے اس قسم کے فری کیمپ لگائے جائیں گے ۔ جس میں اہل علاقہ سمیت ہر خاص و عام مفت علاج و معالجہ کروا سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.