جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقASIاظہر اقبال تھانہ صدر نے زیر تفتیش مقدمہ کے 2 ملزمان عبدالرحمان ولد قیصر محمود ساکن جلو چک دینہ سے رائفل7MMمعہ3روندزاور حبیب الرحمان ولد محمد ابراہیم ساکن بلال ٹاؤن جہلم سے پسٹل30بور معہ4روندزبرآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

ASIشوکت محمو دتھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد افضل ولد سردار ساکن منڈی بہاؤالدین سے پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIاحسان عباس تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نصیر احمد ولد شوکت علی ساکن اقبال ٹاؤن دینہ سے340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIخرم شہزاد تھانہ دینہ نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف حسین ولد صابر حسین ساکن دینہ سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button