جہلم

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں 60 سال سے زائد عمرکے قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حکومت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور کی ہدایات کی روشنی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں مقید 60سال سے زائد عمرکے 24 اسیران کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے تعاون سے لگوائی گئی۔

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں50سال سے زائد عمر کے اسیران کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

مزید براں اسیران کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اندرون جیل وافر مقدار میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن، سینیٹائزرز اور ماسک مہیا کیے گئے ہیں۔ اسیران کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کی علامات اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہی لیکچر ز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button