دینہ کے سرکاری ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب

0

دینہ: عوام کی سہولت کے لئے سرکاری دفاتر میں اوقات کار میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں بائیو میٹرک سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب نے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کی ہدایات پر تحصیل آفس دینہ میں عوام کی سہولت کے لئے اور سرکاری دفاتر میں اوقات کارملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزادمحبوب نے سی سی ٹی و ی کیمرے اور بائیو میٹرک سسٹم کا افتتا ح کیا۔

بائیو میٹرک سسٹم کے متعلق عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں آن لائن حاضری سے شہریوں کو فائدہ ہو گا با لخصوص دور دراز علاقوں سے صبح سویرے آنے والے سائلین اس سے مستفید ہوں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.