پنڈدادنخان

پنڈدادنخان اور جہلم پولیس کاسماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پنڈدادنخان اور جہلم پولیس کاسماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،کرایہ داری ایکٹ ،امتناع منشیات آرڈینس اور اسلحہ آرڈینس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان کے مظہر حسین اے ایس آئی نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مسمی ظفر اقبال ولد علی محمد قوم کھوکھر سکنہ بغداد نگر جوتانہ ڈاکخانہ غریبوال تحصیل پنڈدادنخان، یونس ولد ملک محمد بخش سکنہ پتھر ندی تحصیل پنڈدادنخان , توقیر عباس ولد عبدالطیف قوم بھٹی سکنہ محلہ اسلامیہ سکول پنڈدادنخان، خادم حسین ولد غلام حیدر قوم بھٹی سکنہ محلہ عالم شاہ نمبر 2پنڈدادنخان مسعود احمد ایس آئی نے اسلحہ آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پردوران گشت ملزم محمد اویس ولد محمد فاروق قوم جنجوعہ راجپوت سکنہ محلہ کوٹ سلطان پنڈدادنخان سے پسٹل 30بورمعہ 2روند ,تھانہ صدر کے عنصرمحمود اے ایس آئی نے امتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پر دوران گشت ملزم محمد قمر ولد محمد رفیق قوم بٹ سکنہ محلہ غوث اعظم سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے 5لیٹر شراب برآمدکرکے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button