دینہ میں نامعلوم چور ایک اور موٹر سائیکل لے اُڑے

0

دینہ: نامعلوم چور ایک اور موٹر سائیکل لے اُڑے ،موٹر سائیکل چور کی وارداتوں میں اضافے سے شہری پریشان ،نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو نے لگا ،نامعلوم چور موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سفیر رضا ولد نذیر رضا سکنہ بوکن کا موٹرسائیکل نمبری JMK-3146لے اُڑے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دینہ اور گر دو نواح میں موٹر سائیکل چوری کی کئی وارداتیں پیش آ چکی ہیں اور چوری ہونیوالے موٹر سائیکلوں کا ابھی تک کچھ سراغ نہ مل سکا ،شہریوں نے موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او جہلم سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.