نجی کورئیر کمپنی ٹریفک پولیس کے لئے بدنامی کا باعث بننے لگی، ڈرائیونگ لائسنس کے امیدوار دربدر

0

جہلم: نجی کورئیر کمپنی ٹریفک پولیس کے لئے بدنامی کا باعث بننے لگی ، ڈرائیونگ لائسنس کے امیدوار دربدر ، پاکستان پوسٹ کے ساتھ ٹریفک پولیس کو معاہدہ کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نجی کورئیر کمپنی نے ڈرائیونگ لائسنس شہریوں کے گھر پہنچانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ، جونہی شہریوں کے لائسنس نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پہنچتے ہیں تو اہلکار بجائے امیدواروں کے گھر لائسنس پہنچائیں فون کرکے احکامات جاری کر دیئے جاتے ہیں کہ آپ کا لائسنس دفتر پہنچ چکا ہے ، دفتر آکر وصول کر لیں۔

مضافاتی علاقوں کے امیدواروں سے بھی ٹریفک پولیس کے متعلقہ افسران لائسنس گھر پہنچانے کی فیس ٹیسٹ لینے سے قبل ہی وصول کر لیتے ہیں ، لیکن امیدواروں کے گھر لائسنس پہنچانے کے بجائے کورئیر کمپنی کے دفتر سجا دیئے جاتے ہیں اس طرح بیشتر امیدواروں کے لائسنس نجی کورئیر کمپنی کی نالائقی کی وجہ سے ضائع ہو جاتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایسے امیدواروں کو کمپیوٹر ریکارڈ کے مطابق لائسنس جاری ہونے کا کہہ کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہوجاتے ہیں۔

جہلم کے شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کو منسوخ کرکے پاکستان پوسٹ کے زریعے لائسنس بھجوائے جائیں تاکہ اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں کے امیدواروں کے گھروں میں لائسنس بروقت پہنچ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.