دینہاہم خبریں

دینہ میں نوسرباز دن دیہاڑے دوکاندار سے 2 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

دینہ: نواحی علاقہ میں لاکھوں کی واردات ، دن دیہاڑے دوکاندار سے 2لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ، پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چک اکا میں جی ٹی روڈ دینہ پر واقع پاکستان سیمنٹ سٹور پر ایک کار آ کر رکی اور کار میں سے ایک شخص نکلا اور آواز دی کے دوکاندار کہاں ہے سیمنٹ لینا ہے ریٹ کے مطالبے کے دوران دوسرے شخص نے دوکاندار ملک ریاض کی جیب سے بڑی نوسر بازی سے 2لاکھ کی نقدی نکال لی۔

دوکاندار نے شور مچایا لیکن وارداتیے گاڑی سمیت بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس تھانہ منگلا نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button