جہلم

مہنگائی کے عفریت کو قابو کرنے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 399 چھاپے مارکر 34 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں جس پرگراں فروشوں کو 54 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں اور ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر کوئی دوکاندار بار بار جرم کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بجھوانے کے ساتھ ساتھ اس کے کاروبار کو سیل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے عفریت کو قابو کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی ہدایت کی روشنی میں جہلم ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو حکومتی احکامات کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے، ریٹ لسٹ پر عملد درآمد کرنے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے، پرائس فکسیشن کے عمل کو شفاف بنانے، فروٹ، سبزی اور پولٹری کو ریٹس کے کنٹرول کرنے سے متعلق بھی تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button