پاکستان کے قیام میں مسیحی برادری کی قربانیاں بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او جہلم سید حماد عابد

0

جہلم: پاکستان کے قیام میں مسیحی برادری کی قربانیاں بھی شامل ہیں، پاکستان ایک آزاد ملک ہے جس میں تمام اقلیتوں کو اپنی اپنی مذہبی رسومات مکمل آزادی سے ادا کرنے کا حق ہے۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے مسیحی برادری کے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مختلف چرچز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او جہلم نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس جہلم آپ کے مذہبی تہوار پر آپ کی سیکورٹی کو تمام وسائل بروئے کار لا کر یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں ایسٹر کے تہوار کو پر امن بنانے میں پاکستان آرمی کے جوان اور آفیسرز بھی جہلم پولیس کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات چیک کیے۔

اس مو قع پر معظم علی DSP صدر سرکل اور فیصل سلیم DSP سٹی سرکل بھی ہمراہ تھے۔ مسیحی برادری نے اچھے سیکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او جہلم کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.