ڈومیلی پولیس نے تین افراد کو گولیاں مارنے والے ملزم کو دھر لیا

0

ڈومیلی: ڈی پی او جہلم سید مصطفی تنویر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد عمران کی زیر نگرانی محمد ندیم ایس آئی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،تین افراد کو قتل کرنے کی نیت سے فائر مارکر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار،12بور ریپیٹر برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوٹلی بہرام،دھنیاں میں پیش آنے والا واقعہ جس میں ملزم شوکت علی نے تیش میں آ کر اپنے بیٹے اور دو افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا، پولیس تھانہ ڈومیلی نے اس کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا تھا۔

ڈی پی او جہلم سید مصطفی تنویر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد عمران نے ایس آئی محمد ندیم کی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے بہت کم وقت میں ملزم شوکت علی ولد جمروز ساکن دھنیاں کوٹلی بہرام کو گرفتار کر کے 12بور ریپیٹر اور روند برآمد کر لیے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد عمران نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مجرم چاہیے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے بچ کر نہیں جا سکتا۔تھانہ ڈومیلی ایک انتہائی احساس تھانہ ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو یہاں پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پناہ میں بہت آسانیاں ہیں لیکن ہم پختہ عزم کے ساتھ اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ تھانہ ڈومیلی کے علاقے کو جرائم سے پاک علاقہ بنا کر دم لو ں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.