درخت ماحول اور موسمی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سید صغیر علی بخاری

پری درویزہ: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پورے صوبہ پنجاب میں حکومت کی طرف سے پھلدار پودوں کی مفت تقسیم جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اطلاعات کے مطابق ضلع جہلم میں 43000پودے تقسیم کیے جارہے ہیں ۔ موسم برسات کی شجرکاری کے سلسلے میں یونین کونسل پھلڑے سیداں میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ممبر ضلع کونسل جہلم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و فوکل پرسن یونین کونسل سید صغیر علی بخاری مہمان خصوصی تھے ۔

انہوں نے کہا کہ درخت ماحول اور موسمی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس موقع پر سٹاف آفیسر برائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سوہاوہ چوہدری محمد آصف اور محکمہ بہبود آبادی تحصیل سوہاوہ کے اہلکار سید مہتاب حیدراور مقامی صحافی جنرل سیکریٹری تحصیل پریس کلب سوہاوہ پروفیسر افتخار محمود بھی موجود تھے ۔ سیکریٹری یونین کونسل طارق رشید نے حاضرین کو شناختی کارڈ اندراج پر پودے تقسیم کیے ۔

تقریب میں سابق جنرل کونسل ڈھوک جبہ چوہد ری امتیار احمد ، نمبر دار چوہدری اکرام اصغر ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد علی بخاری ،سید محمد علی شاہ، سید شاکر عباس ، کونسلر عدنان حسین ، کونسلر شوکت علی ، سابق کونسلر نمبردار موہڑہ روشن محمد انور کے علاوہ کئی کسان ،محنت کش اور نوجوان موجود تھے ۔

تبصرے بند ہیں.