پنڈدادنخاناہم خبریں

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پنڈدادنخان کے سپوت فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پنڈدادنخان: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پنڈدادنخان کے سپوت پاک فوج کے صوبیدار عامر شکیل کی نماز جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں اعلی فوجی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پنڈدادنخان کے علاقہ پنڈی سیدپور کے رہائشی ماسٹر عنایت جندران کے فرزند، پاک فوج کے جوان صوبیدار عامر شکیل شہید ہو گئے۔

وطن عزیز پر قربان ہونے والے شہید عامر شکیل کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پنڈی سید پور میں ادا کر دی گئی، شہید کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں اعلی فوجی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہید عامر شکیل کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button