وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سوہاوہ کی عوام بھی سڑکوں پر نکل آئی

0

سوہاوہ: وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح تحصیل سوہاوہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شاندار تقریبات کا انعقاد ۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حبیب اللہ کی طرف سے تحصیل بھر میں سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سکولوں میں بھی تقریبات منعقد کی گئی سپیشل اسکول کے بچوں کی طرف سے خصوصی طور پر تقریب منعقد کی گئی جس میں معذور بچوں نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی گئی۔

ٹھیک دن بارہ بجے گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ میں مرکزی تقریب میں قومی اور آزاد جموں و کشمیر کے ترانوں سے آغاز کیا گیا جس کے بعد تحصیل بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا مرکزی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سمیت محکمہ تعلیم کے افسران سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ قومی ترانے اور ملی نغموں کے بعد تقریب کے شرکاء نے سکول کے باہر جی ٹی روڈ پر بھر پور نعرے بازی کی۔

تقریب کے شرکاء نے بینرز پلے کارڈ اور پاکستانی اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ مرکزی مسجد گلزار رحمت میں نماز جمعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد قاری عصمت اللہ سیالوی کی قیادت میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی جبکہ ملک بھر کی طرح تحصیل سوہاوہ میں تمام مساجد میں نماز جمعہ میں کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ریلی میں ہر مکتبہ فکر سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی میں مقررین نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور کسی صورت بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مقررین نے اقوام عالم کی توجہ بھارت میں جاری ظلم و بربریت کی طرف کروائی کہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے جانوں جی قربانیاں دیتے ا رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو کامیابی ہو گی، بھارت نے کشمیر میں پچھلے ایک ماہ سے کرفیو لگایا ہوا ہے اور وہ نہتے مسلمانوں کر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ریلی میں بچوں بڑوں اور ہر عمر کے افراد نے پورے جوش و جذبے سے بھر پور نعرے بازی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.