جہلم

وائس چیئرمین یوسی گھرمالہ چوہدری ضیا گجر (مرحوم) کے پہلے سالانہ ختم شریف کی محفل کا اہتمام

جہلم: چوہدری ضیا گجر مرحوم کے پہلے سالانہ ختم شریف کی محفل کا اہتمام ان کی رہائش گاہ پر ہوا خصوصی دعا کھڑی شریف کی جامع مسجد کے خطیب مفتی مولانا زبیر نقشبندی نے کی۔

گزشتہ سال گھرمالہ یو سی کے وائس چیئرمین و معروف سماجی شخصیت چوہدری ضیاء القمر گجر جو کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ان کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے ان کے بھائی چوہدری شفیق القمر نے اس ختم شریف کی دعائیہ روحانی محفل کا انعقاد کیا ۔

تقریب میں مقامی علماء کرام ثناء خوان مصطفی کے علاوہ خصوصی دعوت پر جامع مسجد کھڑی شریف چیچیاں آزاد کشمیر کے خطیب مفتی مولانا زبیر نقشبندی نے نہ صرف مفصل خطاب کیا بلکہ محفل کے آخر میں مرحوم چوہدری ضیا القمر کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس دعائیہ محفل میں شرکت کرنے والوں میں سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین،ایم پی اے چوہدری لال حسین،چوہدری واسب گجرجادہ،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری بوٹا جاوید،چوہدری ذوالفقار آف بدو، چوہدری ذوالفقار عرف کالو بھٹیہ،چوہدری نذیر گجر،چوہدری اللہ دین،و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button